پشاور۔15ستمبر(اے پی پی)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ، بہتر طرز حکمرانی اور مثبت تبدیلی لانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت نے ترجیحی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ وہ پشاور میں ارمڑ ، چمکنی ، میاں گوجر اور ترناب کے زعماء کے مختلف وفود باتیں کرر ہے تھے جنہوں نے اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے اشتیاق ارمڑ کو آگاہ کیا اور موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو کامیاب بنانے اپنی طرف سے بھر پور یقین دہانی کرائی ۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حکومت کو عوام کے مسائل کا بھر پور ا دراک ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان ہی حقیقی معنوں میں صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے حکومتی اقدامات ضرور رنگ لائے گی ۔