- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر قومی مفاد اور ملکی سرمائے کی منڈی کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت کا کام تیز کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے یہ ہدایات ہفتہ کو یہاں سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلی حکام کیساتھ ملاقات کے دوران دیں۔چیئر مین سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج منیر کمال کے ہمراہ ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت سے متعلق پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10623
- Advertisement -