بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چینی فضائی کمپنی ایسٹرن ایئر لائنز کے مسافر طیارہ کے حادثے میں اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گزشتہ روز چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا کہ اس دوران جہاز کا اچانک رابطہ منقطع ہو گیا اور چین کےگوانگ شی ریجن کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 132افراد ہلاک ہو گئے ۔