بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر 22 جون تک جاری رہے گا

5
Beijing International Book Fair
Beijing International Book Fair

بیجنگ۔18جون (اے پی پی):چین میں 31 ویں بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز ہو گیا ۔ کتاب میلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔شنہوا کے مطابق بک فیئر میں چین اور بیرون ملک سے تقریباً 2 لاکھ20 ہزار کتابیں رکھی گئی ہیں ، 80 ممالک اور خطوں سے 1,700 سےزیادہ نمائش کنندگان اس میلے میں شریک ہیں۔ رواں سال بک فیئر میں ملائیشیا اعزازی مہمان ملک کے طور پر شریک ہے۔