بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب

75
APP55-03 LAHORE: December 03 – Punjab Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif talking to media persons after inaugurate the Beijing Underpass at Canal Road. APP photo by Mustafa Lashari

لاہور ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں کینال روڈ پر پاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ مکمل ہونے والے انڈرپاس سے گزرے اور اس کا معائنہ کیا۔ 1.3 کلومیٹر طویل انڈرپاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ بیجنگ انڈر پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے اور اس انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیجنگ انڈرپاس کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے منصوبے پرتقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔