بیجنگ اور لندن اولمپکس گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے مزید 9 ایتھلیٹس پر پابندی عائد

140

لوزانے ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2008ءبیجنگ اور 2012ءلندن اولمپکس گیمز کے نمونوں کی دوبارہ جانچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے مزید نو ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی۔ آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2008ءمیں منعقدہ بیجنگ اور 2012ءمیں منعقدہ لندن اولمپکس گیمز نمونوں کی دوباہ جانچ پڑتال کے بعد مزید نو ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کا تعلق آذربائیجان، بیلارس، کیوبا، قزاخستان، روس، سپین، ازبکستان اور یوکرین سے ہے۔