بیجنگ سے مال بردار ٹرین آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ

5
Freight train from Beijing
Freight train from Beijing

بیجنگ۔30جون (اے پی پی):چین نے پیر کو دارالحکومت بیجنگ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے مال بردار ٹرین کا آغاز کر دیا ہے ۔شنہوا کے مطابق یہ نئے چین یورپ مال بردار ٹرین روٹ کا حصہ ہے ۔ چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین بیجنگ کے ضلع فانگ شان میں بیجنگ انٹرنیشنل لینڈ پورٹ سے روانہ ہو ئی۔ریل ۔

سی۔ریل ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ کے تحت اس ٹرین پر موجود کنٹینرز میں رکھا مال بحیرہ کیسپئن کو عبور کرتے ہوئے 15 دن میں باکو پہنچے گا۔بحیرہ کیسپئن کو عبور کرنے کے لئے کنٹینرز کو بحری جہازوں میں رکھا جائے گا جو 36 گھنے سے2دن میں باکو پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس روٹ کے تحت باکو کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک تک رسائی حاصل ہے۔