بیجنگ ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چین کے دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مسلسل 7 ویں روز مہلک وائرس کے ایک ہندسی کیس میں اضافہ ہوا۔ دونوں کیسز کی ضلع فین میں نشاندہی ہوئی۔ 11 جون کے بعد دارلحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 334 ہوگئی ہے ، طبی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کووڈ۔19 کا ایک اور متاثرہ شخص صحتیاب ہوا اور بیجنگ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے کسی شخص کی موت کی اطلاع نہیں ملی میونسپل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین بھر میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد83,553 اور اموات کی تعداد4,634 ہوگئی ہے ۔