19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںبیرسٹر دانیال چوہدری کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

بیرسٹر دانیال چوہدری کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور سیکرٹری خزانہ وقار عباسی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

منگل کو نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کو جمہوریت کا بنیادی ستون سمجھتی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے صحافی برادری ملک کی ترقی، شفافیت اور جمہوری اقدار کی امین ہے۔

- Advertisement -

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے دفاع اور ان کی اجتماعی آواز کو مضبوط بنانے کا ایک مؤثر ادارہ ہے، یہ ادارہ ہمیشہ آزادیٔ اظہار، صحافیوں کے حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ میں پیش پیش رہا ہے۔

نومنتخب قیادت پر صحافی برادری کا اعتماد ان کی صلاحیت، دیانت اور پیشہ ورانہ قابلیت کا مظہر ہے، امید ہے کہ نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادیٔ صحافت اور قومی مفاد کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573787

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں