اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ملک دشمن ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ان کاروائیوں کے باوجود بھی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے ۔