33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو...

بیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے، جدت طرازی کے معیار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خا رجہ وانگ ای

- Advertisement -

بیجنگ۔29اکتوبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے واشنگٹن میں امریکا کے صنعتی و تجارتی حلقوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ چینی نشر یا تی ادارہ کی رپورٹ کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ بیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری آ رہی ہے اور جدت طرازی کے معیار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا جس سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مضبوط بنانے میں اہم فوائد حاصل ہوں گے۔

- Advertisement -

وانگ ای نے امریکا کی صعنتی و کاروباری حلقوں کی جانب سے چین امریکا تعلقات میں مشکلات کے باوجود چین امریکا دوستی کو فروغ دینے کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ امریکی کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

امریکی کاروباری برادری چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب منتقلی کو بہت اہمیت دیتی ہے، چینی مارکیٹ پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، اور دونوں حکومتوں کی حمایت کرتی ہے کہ وہ عوامی سطح پر تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔

امریکی کاروباری برادری یہ توقعات رکھتی ہے کہ فریقین کے درمیان معیشت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوسکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں