بیرون ملکی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،بیرون ملکی ترسیلات زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،زلفی بخاری

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملکی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،بیرون ملکی ترسیلات زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال2019 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 22 ہزار ملین ڈالر …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملکی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،بیرون ملکی ترسیلات زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال2019 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 22 ہزار ملین ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجا، یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اپنے وطن کی ایماندار قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں شراکت سے کبھی مایوس نہیں کرتے۔