اسلام آباد ۔21نومبر (اے پی پی) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتی تین سال کے لئے کی جاتی ہے‘ اس وقت لندن میں تعینات ملازمین کی تعداد 76‘ ابو ظہبی 58‘ واشنگٹن 56‘ دبئی 35‘ برلن 30‘ کویت 43‘ پیرس 32 ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے شمس النساءکے سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرون ملک پوسٹنگ کا دورانیہ تین سال ہے۔ یہاں کوٹہ سسٹم نہیں ہے۔ لندن میں تعینات ملازمین کی تعداد 76‘ ابو ظہبی 58‘ واشنگٹن 56‘ دبئی 35‘ برلن 30‘ کویت 43‘ پیرس 32 ہے۔