بیرون ملک سے 15 لاکھ 16 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

86
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

مدینہ منورہ۔ 5 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں بیرون ملک سے فرئضہ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ مدینہ منورہ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 8 لاکھ 21 ہزار 792 عازمین حج مدینہ منورہ کے شاہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے جبکہ اسی طرح مکہ معظمہ پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 617 ریکارڈ کی گئی ہے۔