اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو مہیاءکی جانے والی خدمات میں بہتری لانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیاءکی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لائیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ …
بیرون ملک مقیم شہریوں کو مہیاءکی جانے والی خدمات میں بہتری لانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو مہیاءکی جانے والی خدمات میں بہتری لانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیاءکی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لائیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حالیہ بیرون ملک دورہ کے دوران بائیو میٹرک اور آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔








