بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک نے علیحدہ کیٹیگری کا روپیہ ویلیو اکاﺅنٹ متعارف کرایا ہے ،وزارت اوورسیز کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان

69

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے علیحدہ کیٹیگری کا روپیہ ویلیو اکاﺅنٹ متعارف کرایا ہے۔ وزارت اوورسیز کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک کے اس اقدام سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے غیر رہائشی پی کے آر اکاﺅنٹ کھولنے اور چلانے میں مدد ملے گی۔