بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نیشنل امیگریشن اور ویلفیئر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں،ذوالفقار عباس بخاری

59

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نیشنل امیگریشن اور ویلفیئر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔ وزارت اوورسیز ذرائع کے مطابق پالیسی کا ابتدائی ڈرافٹ تشکیل دےدیا گیا ہے اور اس کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کوئی باقاعدہ پالیسی موجود نہیں ہے۔ پالیسی بنانے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔