- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے پہے نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی اپنے ممالک کو منتقلی میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران غیر ملکی کمپنیوں نے 1.271 ارب ڈالر کی منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکہ سرمایہ کاری کا حجم 957 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے
- Advertisement -