بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں تین ماہ کے دوران 13.14 فیصد اضافہ

81
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں 13.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2018ءکے دوران ترسیلات زر کاحجم 5ارب 41 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4ارب 79 کروڑ ڈالر تھا جبکہ رواں سال ستمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 45 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ ترسیلات امریکا سے ہوئیں جن کا حجم 82 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔