26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ،...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، عون چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل عون چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں اور ہم پاکستان کے اوورسیز ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پیر کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ جاری اوورسیز کنونشن 2025  کا بنیادی مقصد سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری میں اعتماد اور تحفظ کو فروغ دینا ہے اور اس میں مزید اصلاحات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات سب سے پہلے آتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن سیاسی یا پارٹی فوائد کے بارے میں ہرگز نہیں ہے بلکہ ریاست کے مہمانوں کے اعتماد کو فروغ دینے کے بارے میں ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد جوش و جذبے سے کیا جا رہا ہے اور ان کی آراء و تجاویز کا پرجوش خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف رئیل اسٹیٹ میں ہی نہیں بلکہ آئی ٹی، ٹیکسٹائل ، کان کنی اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہئے جس سے متنوع ترقی کو فروغ ملے گا۔عون چوہدری نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد وطن عزیز کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنا، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور اوورسیز پاکستانیوں کی قیمتی تجاویز کی بنیاد پر پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں