- Advertisement -
بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ کے زریعے ملکی معیشت کو مظبوط بنا رہے ہیں،جاوید ملک
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت کو مظبوط بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میںپاکستان میں مضبوط اور مستحکم جمہوری حکومت قائم ہے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو بحرین اورخلیجی ممالک میں پاکستانی برادری کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طاقت بنانے پریقین رکھتے ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں مضبوط اور مستحکم جمہوری حکومت قائم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2070
- Advertisement -