اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کے پیش نظر پی آئی اے کی پروازوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی میٹنگز کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔