بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے 162 مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان آمد

178

ننکانہ صاحب۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں بیرون ممالک کنیڈا، امریکہ، انگلینڈ ،جرمن، اٹلی اور پشاور سے 162 مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ہیں، ڈی پی او صاعد عزیز نے دیگر پولیس افسران و ننکانہ کی اہم شخصیات کے ہمراہ مہمان سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے مہمان سکھ یاتریوں کو پھول پیش کیے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،مہمان سکھ یاتریوں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو خوب سراہ اور مہمان سکھ یاتریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب کے علاوہ حکومت پاکستان کا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ کینیڈا، امریکہ اور انگلینڈ سے آنے والے 162 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس جائیں گے۔ ڈی پی او نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ،جہاں تک ممکن ہو سکا سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور ہر قسم کے تعاون کیا جائے گا۔