اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو (کل) 4 اکتوبر سے تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت وزیراعظم محمد نواز شریف نے دی ہے۔ بیلارس کی قیادت کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ صدر لوکا شینکو 16 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔ بیلارس کے صدر کے ہمراہ نائب وزیراعظم‘ پانچ وزراءبشمول وزیر خارجہ‘ وزیر صنعت‘ …
بیلارس کے صدر (کل) تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو (کل) 4 اکتوبر سے تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت وزیراعظم محمد نواز شریف نے دی ہے۔ بیلارس کی قیادت کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ صدر لوکا شینکو 16 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔ بیلارس کے صدر کے ہمراہ نائب وزیراعظم‘ پانچ وزراءبشمول وزیر خارجہ‘ وزیر صنعت‘ وزیر زراعت‘ وزیر تعلیم‘ وزیر ٹیکسیشن‘ وزیر ریونیو اور دیگر اعلیٰ سطحی حکام بھی دورہ پر آئیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ سرکاری مذاکرات کے بعد بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ان کے دورہ کے دوران کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔







