31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںبیلاروس پاکستان کی صنعتی صلاحیت میں اضافے اور باہمی اقتصادی مواقع پیدا...

بیلاروس پاکستان کی صنعتی صلاحیت میں اضافے اور باہمی اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی بیلاروس کے سفیر سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کو اپنا سٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے ، بیلاروس ایک ایسا قابل اعتماد ساتھی ہے جو پاکستان کی صنعتی صلاحیت میں اضافے اور باہمی اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان میں بیلاروس کے سفیر اے میٹیلیسا سے ملاقات میں کیا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی و صنعتی تعاون کو وسعت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر میں شراکت داری، کاٹن کی فراہمی کے متبادل ذرائع اور افرادی قوت کے تبادلے پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں بلوچستان میں بیلاروس کے تعاون سے چلنے والے صنعتی منصوبے کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت موجودہ انفراسٹرکچر کو بروئے کار لا کر فوری نتائج حاصل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بیلاروس کی زرعی مشینری اور ٹریکٹر سازی میں طویل المدتی شراکت کو سراہا۔ملاقات میں پاکستان-بیلاروس ٹیکسٹائل جوائنٹ وینچر کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

- Advertisement -

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے چیلنجز کے پیش نظر بیلاروس کی مالی اور تکنیکی شمولیت اس شراکت داری کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہے۔ اس سلسلے میں بیلاروس کے وفد اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری نے ممکنہ سائٹ کا دورہ بھی کیا ہے۔ ملاقات میں سفیر میٹیلیسانے پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر، انجینئرنگ سپورٹ اور ہنر مند افرادی قوت کی تربیت کے لیے بیلاروس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے آئندہ تجارتی نمائشوں، مشترکہ فورمز اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔وزیر تجارت نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی آن لائن میٹنگ کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ معاشی امور ڈویژن اس پر پیش رفت کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں