بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے ہلکی صنعت، فارمیسی، سبزی کی مصنوعات، جنگلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروبار میں براہ راست رابطوں کو فعال بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے درمیان مذاکرات کے اختتام …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے ہلکی صنعت، فارمیسی، سبزی کی مصنوعات، جنگلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروبار میں براہ راست رابطوں کو فعال بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں دو طرفہ تعلقات میں تعمیری پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے بیلاروس اور پاکستان کے باہمی مفاد میں ان روابط کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔ مذاکرات میں دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی بات چیت کو مزید آگے بڑھانے ، بین الپارلیمانی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی روابط کو تقویت دینے اور دو طرفہ تعاون کیلئے قانونی ڈھانچہ کو وسعت دینے پر زور دیا۔ بیلاروس کے صدر نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ گائیڈ لائنز اور کنٹرول فہرستوں کی پاکستان کی طرف سے پیروی، جوہری عدم پھیلاﺅسے وابستگی، جوہری تحفظ و سلامتی اور نیوکلیئر سپلائر گروپ، کنٹرول فہرستوں سے متعلق سپلائی آئٹمز کے حوالے سے پاکستان کی استعداد کو سراہا۔ بیلاروس نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں نان این پی ٹی ریاستوں کی رکنیت کے معاملے پر غیر امتیازی اپروچ کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اتفاق رائے سے اس کے تصفیہ کا باعث ہو۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کے تمام تر امور کا جامع جائزہ لیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سماجی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ اور تقویت دینے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply