بیلاروس کے نائب وزیر اعظم کی سکندر حیات خان بوسن سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلاروس کے نائب وزیر اعظم نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے نیشنل فو ڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان سے ڈیری پروڈکٹس ،کاٹن وول، زرعی مشینری ،فارم ٹیکنالوجی اور شیر خوار بچوں کی خوراک بارے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک دودھ اور ڈیری مصنوعات سے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلاروس کے نائب وزیر اعظم نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے نیشنل فو ڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان سے ڈیری پروڈکٹس ،کاٹن وول، زرعی مشینری ،فارم ٹیکنالوجی اور شیر خوار بچوں کی خوراک بارے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک دودھ اور ڈیری مصنوعات سے متعلقہ کھپت میں ایک جیسے رجحانات کے حامل ہیں جبکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کی تجارت 56 ملین امریکی ڈالرز ہے جس کا زیادہ تر حصہ زراعت پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فو ڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے ملاقات کے دوران بیلا روس کے نائب وزیراعظم ولادی میر سیمشکو کو بتایا کہ اعلیٰ ترین کارکردگی کے باعث پاکستانی کاشتکار زیادہ تر بیلا رسیئن ٹریکٹر ہی خریدتے ہیں۔وفاقی وزیر نے ان ٹریکٹر کی بہت زیادہ قیمت کے حوالہ سے کاشتکاروں کی تشویش کے بارے میں بھی نائب وزیراعظم ولادی میر سیمشکوکو بتایا۔وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ بیلارس کو زرعی مشینری اور ٹریکٹر مقامی سطح پر اسمبل کرنے کے لیے پاکستان میں ہی اسمبلی پلانٹس نصب کرنے چاہئیں۔بیلارس کے نائب وزیراعظم نے زرعی کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک شعبہ میں تجارت کے فروغ کی توقعات کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply