بیلا روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھجوایا گیا امدادی سامان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

223

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):بیلا روس کی جانب سےپاکستانی سیلاب زدگان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا گیا امدادی سان اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیاجسے بیلارس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بیلارس کے صدر اور حکومت کی ہدایت پر بھجوایا تھا۔بیلاروس کی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کارگو آئی ایل 76 ٹرانسپورٹ طیارے میں بیلار س کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے نائب وزیر ،اور بین الاقوامی خدمات کے شعبے کے میجر جنرل ایگور بولوٹوف کی سربراہی میں ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

کارگو کا وزن 27.7 ٹن وزنی اور مالیت 4 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔اس میں فریم ٹینٹ، پٹرول پمپنگ پلانٹس،ڈیزل جنریٹر،کمبل،ادویات،بچوں و بڑوں کے لیے کپڑے،صفائی کے لیے کٹس، پانی کی کنڈیشننگ اور جراثیم کشی ،ہینڈ سینیٹائزنگ اور ایمرجنسی ڈس انفیکشن کی ادویات شامل تھیں۔پاکستان اور جمہوریہ بیلار س کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز 3 فروری 1994 کو ہوا،دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کثیر جہتی شراکت داری کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم گزشتہ 15 سال کے دوران اوسطاً 50 سے 120 ملین ڈالر سالانہ رہا۔بیلار س اور پاکستان عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔