بیلا روس کے صدرکا وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو وزیر اعظم کے نام اپنے ایک پیغام میں بیلا روس کے صدر نے کہا ہے کہ آپ اور اپکے اہل خانہ کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں، میں مخلصانہ طور پر آپکی جلد صحت یابی اورنئی …

اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو وزیر اعظم کے نام اپنے ایک پیغام میں بیلا روس کے صدر نے کہا ہے کہ آپ اور اپکے اہل خانہ کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں، میں مخلصانہ طور پر آپکی جلد صحت یابی اورنئی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply