برسلز۔23نومبر (اے پی پی):بیلجئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےیورپی کونسل کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی میں لتھوانیا کے مستقل مندوب سفیر سولیئس ڈینیونس سے ملاقات کی ہے ۔
بیلجئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔