بیلجئیم میں ناظم الامور فراز زیدی کی نیٹو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

141
Faraz Zaidi
Faraz Zaidi

برسلز۔30ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے پیر کو نیٹو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کرسٹیان میسزاروس سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی سما جی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس "پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان جاری تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔