بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کا قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر خراج عقیدت، بانی پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور بصیرت کی تحسین

154

برسلز۔11ستمبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانہ نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی غیر متزلزل لگن، بصیرت اور قیادت نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا۔

بدھ کو سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ہم انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔۔آج ہم ان کی میراث کو فخر، اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔