برسلز ۔13فروری (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے بیلجیئم اور یورپی یونین میں ایران کے سفیر علی روباتجازی نے منگل کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال اور پاکستان ایران تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔