ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اے پی پی) بیلجیئم کی ٹیم مسلسل چار فتوحات کے ساتھ ریو اولمپکس گیمز مینز ہاکی ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ ہالینڈ نے بھارت کو ہرا دیا جبکہ جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-4 گولز برابری پر ختم ہوا۔ برازیل میں جاری میگا گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ کے گروپ اے کے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش ٹیم کو 3-1 گولز سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، گروپ بی میں ہالینڈ نے بھارت کو 2-1 گولز سے ہرا دیا، آئرلینڈ نے کینیڈا کو 4-2 گولز سے شکست دی، جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-4 گولز برابری پر ختم ہوا۔