- Advertisement -
برسلز ۔20مارچ (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور فراز زیدی نے یورپی پارلیمنٹ میں جی ایس پی نمائندہ مجدولین سبائی سے ملاقات کی۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پوسٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات، خاص طور پر جی ایس پلس اسکیم کے تحت تعاون کے علاوہ پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی روابط کو گہرا کرنے کے امکانات پر بات چیت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574892
- Advertisement -