22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںبیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے نمائش...

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے نمائش کا آغاز ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا

- Advertisement -

برسلز۔30جولائی (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے نمائش کا آغاز ہو گیا، نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر پوسٹ میں نمائش کی افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں بھی شیئر کی گئی ہیں ۔

یہ نمائش بھارتی مظالم اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے واقعات اور اس کے بعد سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات نے یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ایمبیسی کے قونصلر سیکشن میں ایک ہفتہ پر محیط تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نمائش کا مقصد بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بعد سے جاری بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ نمائش میں کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کی تصاویر اور دستاویزات نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ یہ نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی اور اس میں مقامی میڈیا، سفارتکاروں اور عام شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں