19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںبیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیراہتمام یوم دفاع اور...

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیراہتمام یوم دفاع اور شہدا کی یاد منائی گئی

- Advertisement -

برسلز ۔6 ستمبر (اے پی پی): بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستان کے سفارتخانہ نےیوم دفاع اور شہدا کی یاد منانے کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ، جس میں سفارت کاروں، یورپی یونین، بیلجیئم کے معززین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان دوستی، تعاون اور امن و سلامتی کے لیے باہمی وابستگی کے مضبوط بندھن پر زور دیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء کوپاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں عالمی امن اور استحکام کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ذریعے بین الاقوامی سلامتی میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر زور دیا اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے اختتامی کلمات میں، ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے تقریب میں موجود معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ معززین کی یہ موجودگی عالمی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات کی عکاسی کر تی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 6 ستمبر قومی فخر کا دن ہے، یہ لمحہ بے مثال بہادری، غیر متزلزل جذبے اور ملک کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے۔ زیدی نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ پاکستان کسی بھی قوم کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ نہیں رکھتا،تاہم وہ کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لیے پرعزم اور پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے عالمی امن اور سلامتی میں پاکستان کی نمایاں شراکت خاص طور پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اس کی دیرینہ شمولیت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے علاقائی استحکام اور سلامتی میں کردار ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی اجاگرکیا۔تقریب کی خاص بات یوم دفاع کے حوالہ سے پینٹنگ مقابلہ جیتنے والوں کے لیے انعامات کی تقریب تھی، جس میں شرکا نے پاکستان کا دفاع کرنے والوں کی شاندار خدمات کو بیان کرتے ہوئے فنکارانہ طور پر پیش کیا۔اس تقریب نے پاکستان کے ہیروز کو ان کے شایان شان خراج تحسین پیش کیا اور امن، سلامتی اور جرات و قربانی کی پائیدار اقدار کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=501028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں