بیلجیئم میں پاکستانی ناظم الامور فراز زیدی سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

108
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

برسلز۔7فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور فراز زیدی سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فراز زیدی نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے روابط جاری رہیں گے۔