برسلز۔19اکتوبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں مالدیپ کے سفیر عمر عبدالرزاق سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں سفیروں نے عوامی رابطوں کو بڑھانے پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔