اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 124.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.1 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 93.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔نومبرکے مہینہ میں بیلجیئم سے ترسیلات زرکاحجم 23.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، نومبر2020 میں بیلجیئم سے 19.8 ملین ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئی تھیں۔
حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر9.7 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔