24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںبیلجیئم کے اعلی سطحی تجارتی وفد کا دورہ آئی سی سی آئی...

بیلجیئم کے اعلی سطحی تجارتی وفد کا دورہ آئی سی سی آئی ،دو طرفہ سٹریٹجک تعاون کے امکانات کا جائزہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):بیلجیئم کی13مختلف اختراعی کمپنیوں کے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی سے ملاقات کی۔

بریٹ وان لون کی قیادت میں وفد میں کنسٹرکشن، آئی ٹی، قانون، لاجسٹکس، انٹیریئر ڈیزائن اور انجینئرنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری رہنما شامل تھے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے اپنی اپنی مارکیٹوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا اور ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی نے اس دورے کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگرکیا۔ انہوں نے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ بیلجیئم کے مندوبین نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنے اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔فریقین نے اس تبادلہ خیال کو بیلجیئم اور پاکستان کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور متنوع صنعتوں میں تعاون کے دروازے کھولنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

ایگزیکٹو ممبر عمران منہاس، آئی سی سی آئی ممبران چوہدری محمد علی اور شاہد ظفر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں