بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹو ر ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کر لیا

204

پیرس۔10جولائی (اے پی پی):بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹو رڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں اورلینز سے سینٹ امنڈمونٹرونڈ تک کا 187.3 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،26 سالہ بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 20منٹ اور6 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اریٹیریاکے سائیکل سوار بینیم جرمےنے دوسری جبکہ30 سالہ جرمنی کے سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔

ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔