بیلٹ اینڈ روڈکے تحت فلم اور ٹیلی ویژن میں بین الاقوامی تعاون کا اجرا

71
بیلٹ اینڈ روڈکے تحت فلم اور ٹیلی ویژن میں بین الاقوامی تعاون کا اجرا

بیجنگ ۔16اکتوبر (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت فلم اور ٹیلی ویژن میں بین الاقوامی تعاون کا اجرا کیا گیاہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چین کی وزارت ثقافت وسیاحت، چین میں نکاراگوا، تھائی لینڈ، ایران اور تنزانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے میڈیا اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی ہے ۔

تقریب میں باضابطہ طور پر سلک روڈ کی مشترکہ کمیونٹی کے ارکان کے تعاون سے بنی دستاویزی فلم ’’چائنا تھرو دی لینسس ‘‘کا عالمی پریمیئر منعقد کیا گیا۔ فلم میں 14 غیر ملکی فوٹوگرافرز کے منفرد نقطہ نظرکے ذریعے چین کی ترقی اور تبدیلیوں کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں پہلی ’’ بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ تھیم پر نیو میڈیا ایونٹ اور ’’یوتھ ویژوئل میڈیا فیسٹیول‘‘ کے بہترین پروگرامز کی سکریننگ کا بھی آغاز کیا گیا جس میں چین،امریکا اور اٹلی سمیت 7 ممالک سے 300 سے زائد فن پارے موصول ہوئے ہیں۔