بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے علاقائی ترقی اور خوشحالی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،آئی ایم ایف

121
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

یوکوہاما ۔ 06 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے علاقائی ترقی اور خوشحالی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر متسوہیرو فروساوا نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پچاسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی سے تعلق رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تجویز 2013 ءمیں چین نے دی تھی۔اس کا مقصد شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو فروغ دینا ہے تاکہ اس کے راستے ایشیاءکو یورپ اور افریقا کے ساتھ ملایا جاسکے۔