اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ 2.5ارب ڈالر سالانہ خسارہ20ارب ڈالر سالانہ پر پہنچا دیا جناب نے کیا یہ جھوٹ ہے؟کوئی ایک ادارہ جس کے نقصان میں اضافہ نہ کیا ہو 2013ء سے2018ء تک۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت زیادہ رکھنے کی غلطی کو تسلیم کیا ہے کیا یہ جھوٹ ہے؟انہوں نے کہا کہ کسی ایک انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی نے آپ کی پالیسی کی توثیق نہیں کی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ چچا جی کوئی عقل کو ہاتھ ماریں،بیماری میں تولوگ جھوٹ بولنا چھوڑ دیتے ہیں،خدا کا خوف کرتے ہیں اور گناہوں کی معافی مانگتے ہیں! انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ آپ نے بغیردیکھے مستردہی کرنا تھا۔ مزہ تو تب تھاکہ اربوں روپے کی ٹی ٹیز کومسترکرتے،صاحبزادوں اور دامادوں کی کرپشن میں امداد مسترد کرتے اور ہر لمحے کی شوبازی مسترد کرتے۔ایک اور ٹویٹ میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی میں کرونا وائرس مثبت آنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی آپکو جلد صحتیاب کرے۔