بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آئے گی، ہارون اختر خان

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وژن ہے، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم کی ہدایت پر بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں بیمار صنعتی یونٹس …

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وژن ہے، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم کی ہدایت پر بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے تجاویز پر غور ہوا۔ اجلاس میں مہنگی یوٹیلیٹیز، ہائی انٹرسٹ ریٹ اور چھوٹے صنعتکاروں کو قرضوں کی عدم فراہمی کو بڑی وجوہات قرار دیا گیا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ سٹیٹ بینک بینکوں کو بیمار صنعتی یونٹس کی معاونت کے لیے نئی ہدایات جاری کرے۔ اجلاس میں ٹیکس میں سہولت، بحالی اور کاروباری منصوبہ، قرض دہندگان کی درجہ بندی کی تجویز پیش کی گئی۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت بحالی منصوبہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی سے برآمدات اور معیشت میں بہتری آئے گی۔ ہارون اخترخان نے کمیٹی کو کل تک مسودہ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں