اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) سیکرٹریٹ میں بی آئی ایس پی اورڈاکتھرس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل دوست علی شاہ اور شریک بانی اور سی او او ڈاکتھرس ڈاکٹر سارہ خرم نے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن، شریک بانی اور سی ڈی او ڈاکٹر عفت ظفر اور بی آئی ایس پی حکام کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت کا مقصد بی آئی ایس پی کی غریب مستحقین کو کم خرچ میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا تھا۔ یہ تنظیم پاکستان میں 9ٹیلی۔میڈیسن مراکز میں نرسوں کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے گھریلو تعلیم یافتہ خواتین ڈاکٹرز کو غریب آبادیوںسے منسلک کرتی ہے۔ 5 ٹیلی۔میڈیسن کے مراکز کراچی میں جبکہ 3مراکز حافظ آباد، مانسہرہ اور دھادہڑ میں قائم ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32776