صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بینکنگ محتسب انیس الحسنین سے ملاقات میں گفتگو

105
APP75-31 KARACHI: December 31 - President Dr Arif Alvi talking to Banking Mohtasib Anisul Hassnain who called on him. APP

کراچی ۔ 31دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بینکاری محتسب سمیت تمام اداروں کو خدمات کی فراہمی کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، بینکاری شعبہ میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے خلاف تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات بینکنگ محتسب انیس الحسنین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت کو بینکاری محتسب کے دفتر، سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ بینکاری محتسب کی سفارشات و نتائج پر عملدرآمد شکایات کنندگان کے اطمینان کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمیناروں سمیت آگاہی مہمات کا آغاز کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ادارے سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری شعبہ میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے خلاف تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ صدر نے مالیاتی خسارہ جات سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے بینکاری محتسب کے کردار کو سراہا اور ادارے کو اپنی ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔