بینکاری شعبہ کے منافع میں2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 82.8 فیصد اضافہ، حجم 556.27 ارب روپے رہا،پی ایس ای

101
PSE
PSE

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):بینکاری شعبے کے منافع میں 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 82.8 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ، حجم 556.27 ارب روپے رہا۔ بینکوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران بینکوں کو مجموعی طورپر 556.27 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022 کے مقابلے میں 82.8 فیصد زیادہ ہے،2022 میں بینکوں کو 304.29 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینکوں کو 151.96 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواجو سال2022 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 51.4 فیصدزیادہ ہے،2022 کی آخری سہ ماہی میں بینکوں کو 100.36 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمار کےمطابق کیلنڈر 2023 کے دوران میزان بینک کو 85.43 ارب روپے، ایم سی بی 65.10 ارب روپے، ایچ بی ایل57.67 ارب روپے، یو بی ایل 55.14 ارب روپے ، نیشنل بینک 53.10 ارب روپے، ایس سی بی پی ایل 42.62 ارب روپے، اے بی ایل 41.30 ارب روپے، بینک الفلاح 36.51 ارب روپے، بی اے ایچ ایل 35.93 ارب روپے، ایچ ایم بی 24.55 ارب روپے، اے کے بی ایل 21.48 ارب روپے، ایف اے بی ایل 2024 ارب روپے، بینک آف پنجاب 11.08 ارب روپے اور ایس این بی ایل کو 6.075 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔