اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بینکنگ کمپنیات ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کا مقصد اسلامی بینکنگ کے لیے قانونی فریم ورک کو مستحکم کرنا اور مائیکرو فنانس بینکنگ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 2008 کے عالمی معاشی بحران کے بعد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ اگر کوئی مالیاتی ادارہ مشکل میں پڑے تو اس کی مدد کی جا سکے۔ بنکنگ محتسب کے پاس شکایات کے لیے رسائی میں بھی بہتری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینکنگ آرڈیننس 2008 کے تحت عالمی مالیاتی بحران کے بعد اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ مالی ادارے مشکلات میں نہ آئیں اور ان کے لیے مضبوط قانونی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کے لیے بھی ایک مضبوط قانونی فریم ورک بنایا گیا ہے۔اس بل کے ذریعے مائیکرو فنانس بنکنگ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اور اگر کوئی مالی ادارہ مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے تو اس حوالے سے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے ریگولیٹری کردار کو بھی مستحکم کرنی ہے، اور بنکنگ محتسب کے ذریعے شکایات کے حل کے لیے آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔